ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل بنانے کا کام مکمل ہے، نشریات شروع کرانے کے ضمن میں پیمرا سے اجازت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے،پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 17 اپریل 2016 15:52

ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل بنانے کا کام مکمل ہے، نشریات شروع کرانے کے ..

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ کو ان کے دہلیز پر تمام تعلیمی سہولیات فوری طور پر پہنچانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل بنانے کا کام مکمل کرلیا گیاہے تعلیمی نشریات شروع کرانے کے لئے پیمرا سے اجازت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے ٹاسک گروپ کی سہہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اس مقصد کے لئے ایک ویب چینل پہلے ہی بنایا ہے جو بہت کامیابی سے چل رہا ہے جس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی ایف ایم ریڈیو نشریات کے اوقات اور اسٹیشنز میں بھی توسیع کردی گئی ہے تاکہ یونیورسٹی کا پیغام ملک کے ہر کونے تک پہنچ جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لایا جائے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک یونیورسٹی کے 7۔علاقائی کیمپسسز سے ریڈیو تعلیمی نشریات شروع کرادئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :