کرم اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی بدھ سے شروع ہوگی

اتوار 17 اپریل 2016 15:50

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) کرم اور شمالی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے عارضی طور پر بے گھر افراد (ٹی ڈی پیز) کی اپنے گھروں کو واپسی بدھ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کرم ایجنسی کے تمام رجسٹرڈ بے گھر افراد کے لئے صدامیں نیو درانی کیمپ میں مرکز قائم کیا گیاہے ۔ اس مرحلے میں پچاس ہزار سے زائد ٹی ڈی پیز خاندانوں کو آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے گا۔ ہر خاندان کو ٹرانسپورٹ کے لئے دس ہزار روپے اور 6 ماہ کے راشن کے لئے پچیس ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :