پنجاب اسمبلی کی مجالس قائمہ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار دیا جائے ‘ ڈاکٹر نوشین حامد

سات سالوں میں پولیس ،پٹواریوں کو ٹھیک نہ کرسکنے والی حکومت پورے پنجاب کو کیسے ٹھیک کریگی‘ رکن اسمبلی

اتوار 17 اپریل 2016 14:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سات سالوں میں پولیس اور پٹواریوں کو ٹھیک نہ کرسکنے والی حکومت پورے پنجاب کو کیسے ٹھیک کرے گی،وزیر اعلی کی نظر میں صرف اورنج لائن ٹرین ہی سب کچھ ہے ،انہیں پورا پنجاب غربت کی دلد ل میں دھنستا ہوا نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا پنجاب کے وزراء گھبرانا شروع ہوگئے۔

وزراء پنجاب اسمبلی میں اپنا موقف پیش کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں،پنجاب اسمبلی کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو از خود نوٹس لینے کا اختیار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ہے ،۔خیبرپختواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے ۔