سرگودہا ، انڈر ایج پاسپورٹ جاری کرنے پر مختلف محکموں کی طرف سے تحقیقات کا آغاز

اتوار 17 اپریل 2016 14:13

سرگودہا ، انڈر ایج پاسپورٹ جاری کرنے پر مختلف محکموں کی طرف سے تحقیقات ..

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) انڈر ایج پاسپورٹ جاری کرنے پر مختلف محکموں کی طرف سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ‘ پاسپورٹ آفس انچارج ایک ہفتے کی چھٹی پرچلے گئے ‘ تفصیلات کے مطابق سرگودہا پاسپورٹ آفس نے گزشتہ دنوں بھاری رقم کے عوض دو انڈر ایج پاسپورٹ جاری کیے تھے جس کے خلاف شیخ اعجاز احمد نے متعدد سرکاری محکموں کو درخواستیں ارسال کی تھیں جس میں الزام لگایا تھا کہ آفس انچارج اور ماتحت عملہ نے ملی بھگت کرتے ہوئے دو دو لاکھ روپے کے عوض بغیر والدین کے انڈر ایج پاسپورٹ جاری کیے ہیں جس کی باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے. ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے موصول درخواست پر فیصل آباد آفس کو فوری طور پر انکوائری کر کے اپنی رپوٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنسیاں بھی موصول ہونے والی درخواست پر اپنی اپنی تحقیقات کر رہی ہیں جس کے باعث آفس انچارج فواد احمد چیمہ آج 18۔

(جاری ہے)

اپریل سے ایک ہفتہ کی چھٹی پر روانہ ہو رہے ہیں . یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ آفس سرگودہا نے جن انڈر ایج بچوں کو پاسپورٹ جاری کیے تھے اس کے ساتھ اس کی والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی لگا کر یہ ثابت کیا تھا کہ وہ پاسپورٹ بنوانے کے وقت آفس میں موجود تھیں لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نادرا کے ڈیٹا میں ان کی والدہ سات ماہ قبل وفات پا چکی ہیں لیکن دو دو لاکھ روپے کے عوض محکمہ پاسپورٹ آفس سرگودہا نے ان دونوں بچیوں کو بغیر والدین انڈر ایج پاسپورٹ جاری کیے جو انسانی سمگلنگ کے زمرے میں بھی آ تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :