نئی حج پالیسی کا اعلان، درخواستیںآ ج سے 26 اپریل تک وصول ہوں گی

رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ کرایوں میں ساڑھے تین ہزار روپے تک کمی. حجاج کو ایئرپورٹس پر تواضع اور عرفات میں ایئر کولر کی سہولت ملے گی۔

اتوار 17 اپریل 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی 2018 کے اعلان کے بعد حج درخو ا ستیں آج پیر 18 اپریل سے 26 اپریل تک وصول کی جا ئیں گی رواں برس چھیاسی ہزار حجاج سرکاری جبکہ ستاون ہزار نجی کوٹے پر حجاز مقدس جائیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حج اخراجات میں کمی کی گئی ہے۔ شمالی زون کیلئے حج کرایہ98700 سے کم کر کے 95600 کر دیا گیا۔

جنوبی زون کے لیے حج کرایہ 89700 سے کم کر کے 86000 کر دیا گیا ہے۔ جنوبی ریجن سندھ ، بلوچستان کے لیے 2لاکھ 61 ہزار 941روپے اخرجات جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے حج اخراجات 2 لاکھ 70ہزار 941روپے ہوں گے وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہناہے کہ حج درخواستیں اٹھارہ سے چھبیس اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ قرعہ اندازی انتیس اپریل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

رواں سال حاجیوں کو اضافی سہولتیں بھی ملیں گی۔

حجاج کرام کی ایئرپورٹ پر جوس، پھلوں اور سینڈوچز سے تواضع ہو گی۔ حجاج کرام کو قیام وطعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حجاج کو عرفات میں ایئر کولر کی سہولت فراہم کریں گے۔ اس سال ٹریکنگ سسٹم کو بھی شامل کیا جائے گا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حج پالیسی پر عدالت نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حج آپریشن کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اس سال بھی کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :