موریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں

ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال گورنر سندھ عشرت العباد اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے کیا

اتوار 17 اپریل 2016 12:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) موریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں‘ ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال گورنر سندھ عشرت العباد اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو موریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سندھ کابینہ کے اراکین نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ موریشس کی صدر 9رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں ان کے دورے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ موریشس کی صدر امینہ فردوس نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔