لاڑکانہ ، مسلح افراد کی پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ سے بیوی اور بیٹی جاں بحق

اتوار 17 اپریل 2016 12:59

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) قمبر کے گاؤں بخشل تھیم میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اس کی بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے علاقے قمبر کے گاؤں بخشل تھیم میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں ابراہیم کی بیوی اور 12 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے جب کہ ملزمان کی بھی تلاش جاری ہے اور پورے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :