خیبر ایجنسی ، امن لشکر کے سربراہ کے حجرے میں خودکش حملہ نے خود کو اڑا لیا ،رضا کار جاں بحق

اتوار 17 اپریل 2016 12:57

خیبر ایجنسی ، امن لشکر کے سربراہ کے حجرے میں خودکش حملہ نے خود کو اڑا ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) خیبر ایجنسی میں حکام نے کہا ہے کہ امن لشکر کے ایک سربراہ پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم حملے میں لشکر کے سربراہ محفوظ رہے۔ پولیٹکل انتظامیہ خیبر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح لنڈی کوتل تحصیل کے دور افتادہ علاقے بازار زخہ خیل میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آوار بازار زخہ خیل امن کمیٹی کے سربراہ بلال کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس سے رضاکار جاں بحق ہوگیا ۔ تاہم حملے میں امن لشکر کے سربراہ محفوظ رہے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امن لشکر کے رضاکاروں نے ایک مشکوک شخص کو حجرے میں داخل ہوتے وقت ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوار نے خِودکش جیٹ پہن رکھی تھی اور ان کا ہدف امن کمیٹی کے سربراہ تھے تاہم حجرے کے صحن میں داخل ہونے سے پہلے ہی ان پر فائرنگ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :