خراب موسم :مدینہ منورہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

اتوار 17 اپریل 2016 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پی آئی اے کی پرواز اپی کے714 کو خراب موسم کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر ارتار لیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 714 مدینہ منورہ سے اسلام آباد آرہی تھی کہ خراب موسم کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپور ٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو جلد لاہور کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرواز صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہے اورلینڈ کرنے کے پانچ گھنٹے بعد انہیں جہاز سے باہر نکالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :