سرتاج عزیزکامن ویلتھ وزارتی ایکشن گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل لندن جائیں گے

اتوار 17 اپریل 2016 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز دو روزہ دورے پر کل برطانیہ جائیں گے جہاں وہ پاک برطانیہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ ، کامن ویلتھ وزارتی ایکشن گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے برطانیہ تعلقات میں ہونے والے اب کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ انہیں مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کے طویل المدرتی معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔