لندن ، وزیر اعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کل ہوں گے

اتوار 17 اپریل 2016 12:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لندن میں مزید ٹیسٹ کل( پیر) کو ہوں گے ۔ جس کے بعد ڈاکٹرز ان کو واپسی کے حوالے سے مشورہ دیں گے اب تک ہونے والے ٹیسٹ کے بہتر نتائج آئے ہیں مسلم لیگ(ن)برطانیہ کے نائب صدر ناصر بٹ نے بتایا کہ ان کی وزیر اعظم نواز شریف سے گزشتہ روز لندن کے ہسپتال میں ملاقات ہوئی تھی اور ان کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ ( کل ) پیر کو مزید چار ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز ان کی وطن واپسی کی تاریخ کے حوالے سے مشورہ دیں گے ۔ ناصر بٹ نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنا علاج اور میڈیکل چیک اپ مکمل ہوتے ہی وطن واپس جانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :