لاہور ، قصور میں سرچ آپریشن ، 41 مشتبہ فراد گرفتار

ملتان میں بھی سکیورٹی اداروں کی کارروائی 6 افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

اتوار 17 اپریل 2016 12:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) لاہور اور قصور میں سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملتان میں بھی سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹاوٴن کے مختلف علاقوں بھیکے وال ، نجف کالونی میں گیسٹ ہاوٴسز اور ہوٹلوں پرسرچ آپریشن کیا گیا۔

شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 28 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 4 افراد کو قربان لائن گرجا گھروں کے اطراف سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ملتان پولیس اور حساس اداروں نے جلیل آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ قصور میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :