پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات 2016ء کیلئے 4 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے

اتوار 17 اپریل 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات 2016ء کیلئے 4 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پی ایم ایل (این) کے صدر وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد مسلم لیگ نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ 4 امیدواروں کو جاری کردیئے ہیں ۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں محمد اشرف صدا، سلطان علی خان، وزیر اخلاق حسین اور ارمان شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :