چینی حکومت کا پاکستان کے ساتھ ملکر مشترکہ فلمیں اور ڈرامے بنانے کا اعلان

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:55

چینی حکومت کا پاکستان کے ساتھ ملکر مشترکہ فلمیں اور ڈرامے بنانے کا ..

بیجنگ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ملکر مشترکہ فلمیں اور ڈرامے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جلد چین کے مشہور ڈرامے ڈاکومنٹریز اور کارٹون دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

چین کے محکمہ پریس ،پبلیکیشن،ریڈیو،ٹی وی اور فلم کے سینیئر افسر نے جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کیلئے چینی ڈرامے اردو ترجمعہ کے ساتھ جلد پیش کئے جائیں گے تاکہ پاکستانی عوام کو چین کے مشہور ڈراموں اور دیگر پروگراموں کے ذریعے چینی ثقافت سے آگاہی مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگراموں کو پاکستانی عوام تک پہنچانے کا مقصد چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران کئے گئے اعلانات اور معاہدون پر عمل درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی چائنہ ایف ایم ریڈیو قائم کیا جاچکا ہے۔ آڈیو ویڈیو جائنٹ وینچر معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ فلمیں بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی زبان کی ڈکشنری کو اردو میں بھی شائع کیا جائے گا تاکہ پاکستانی عوام چینی زبان کو آسانی سے سیکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :