وزیر اعظم نے جو ڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔سردار محمد یوسف

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:54

وہاڑی۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس انٹرنیشنل ایشوء ہے اور اس میں بہت زیادہ شکوک و شبہات پا ئے جا رہےء ہیں امریکہ کے کسی آدمی کا اس میں شامل نہ ہو نا ان شبہات کو تقویت دیتا ہے کیا وہاں کسی فرد کی آف شور کمپنی نہیں ہے ان خیالات کو اظہار انہوں نے جامعہ خالد بن ولید میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر سابق ڈائریکٹر حج مکہ مو لانا ظفر احمد قاسم، مولانہ خلیل الر حمٰن اور مولانا عادل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم کے سامنے آکر جو ڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اب اس کا نتظارکر نا چاہیے جن کے پاس کوئی ثبوت مو جود ہے وہ کمیشن کے سامنے لائیں صرف سیاسی پوائنٹس حاصل کر نے کے لئے شور شرابہ نہ کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے کا اعلان کر کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان شارٹ کٹ طریقہ سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صرف مدارس کی ہی نہیں بلکہ تمام اداروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم لانے کے لئے کمیٹی تجاویز پر کام کر رہی ہے اور بہت جلد کم از کم ایف اے تک یکساں نظام تعلیم رائج کر دیا جائے گاوفاقی وزیر نے کہا کہ اب مدارس یا کسی این جی او کو ڈائریکٹ غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہو سکے گی بلکہ حکومت کے نوٹس میں لاکر فنڈنگ کی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں حج آپریشن انتہائی کامیاب رہے ہیں اور عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے اس اعتماد کا مظاہرہ گزشتہ سال دیکھنے میں آیا جب 70ہزار عازمین حج کو بجھوایا گیا تھا جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں انہوں نے کہا کہ ایک ہی کیٹیگری کے تحت حج کروایا جا رہا ہے جبکہ کھانا بھی لازمی کر دیا گیاانہوں نے 2016 کی حج پالیسی بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سال سرکاری کوٹہ 60 فیصدجبکہ پرائیویٹ کو ٹہ40 فیصدہوگا ابھی حج پالیسی کا اعلان معاملات عدالت میں ہونے کی وجہ سے نہیں کیا گیاجلد اعلان کر دیا جائے گاوفاقی وزیر نے کہا کہ علماء کرام کی سر پرستی م یں تمام مسائد کو لے کر اس بات کی کوشش ہوری ہے کہ روزہ اور عید ایک ہی دن ہوں اور اس سلسلہ میں روئت ہلال کمیٹی میں مختلف علماء کرام کو تمام صوبوں سے لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نظا م صلوٰة کے اوقات کار ایک کر دیے گئے ہیں اور بہت جلد پورے ملک میں نظام صلوٰة کے اوقات کار ایک ہی کر دیے جائیں گے جس کے لئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں

متعلقہ عنوان :