شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔آئی جی پنجاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:54

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔آئی جی پنجاب

راجن پور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) آئی پنجاب نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔شہداء کی قربانیوں سے محکمہ کا مورال بلند ہوا ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کچہ کے علاقے میں اس وقت پاکستان آرمی کیساتھ پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن اپنے حتمی نتائج آنے تک جاری رہے گا۔

آئی جی پنجاب ڈی پی او آفس راجن پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے بتایا کہ ڈاکواسوقت ایک جزیرہ نما جنگل میں موجودہیں اور ان کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے۔تمام کا رروائی مکمل پلاننگ سے ہو رہی ہے۔ جس پر پاک آرمی رینجرز اور پولیس افسران ملکر کام کر رہے ہیں۔ اس آپریشن میں ہر اہلکار کے پاس 5میگزین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ایلیٹ فورس کا دستہ پانی کے راستے آگے بڑھا تھا مگر بد قسمتی سے مقابلے میں 6 جوان شہید ہوگئے جبکہ 4ڈاکو بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی نے کہا کہ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے تمام ڈاکوؤں کو گرفتار اور مغوی 24پولیس اہلکاروں کی بازیابی جلد متوقع ہے ۔چھوٹوگینگ کی کمین گاہیں اس وقت فورسز کے گھیرے میں ہیں۔آپریشن میں مربوط حکمت عملی کے تحت فورسز کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔ قبل ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا آر پی اوڈی جی خان رحمت اللہ نیازی کے ہمراہ کچہ میں جاری آپریشن ضرب آہن میں شہید ہونے والے ایس ایچ او حنیف غوری ، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل چھینہ، شہید کانسٹیبل قاضی عبید اللہ اور شہید کانسٹیبل طارق کی رہائش گاہوں پرگئے اور ان کے ورثا ء سے اظہار تعزیت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

شہداء کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔شہداء کی قربانیوں سے محکمہ کا مورال بلند ہوا ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔آئی جی نے بعدازاں شہداء کی قبروں پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او آفس راجن پور، ڈی آئی جی ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی اور ڈ ی پی او مبشر میکن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :