کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے

عوام کرپشن کے خلاف میدان میں نکلیں، فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں، محمد اسلام

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں 19اپریل کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر اہم علاقوں، بازاروں اور بس اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں قیوم آباد چورنگی، کورنگی نمبر5، بابر مارکیٹ، ڈی سی آفس قائد آباد اور بھینس کالونی موڑ پر بڑے احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام نے کہا کہ کرپشن پاکستان میں سرایت کرچکا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے ہر ادارے کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کرپشن کے خلاف جو مہم شروع کی ہے وہ عوام کے دل کی آواز ہے اور کرپشن فری پاکستان کے ذریعے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام الناس کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور طریقے سے شریک ہوکر فرسودہ نظام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

متعلقہ عنوان :