کراچی میں گرمی کے زور کو توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ شجر کاری کو فروغ دیا جائے،ماہرین ماحولیات
ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے خصوصی اقدامت نہ کئے گئے تو مسلم لیگ ن عوامی سطح پر سخت احتجاج کرے گی، سید منور رضا
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ماہرین ماحولیات اور سیاسی رہنماؤں نے کہاہے کہ کراچی میں گرمی کے زور کو توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ شجر کاری کو فروغ دیا جائے،اور حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے خصوصی اقدامت نہ کئے گئے اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچا تو مسلم لیگ ن عوامی سطح پر سخت احتجاج کرے گی ۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے ہفتے کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے تحت شدید گرمی کی متوقع لہر اور ہماری ذمے داری کے عنوان پر مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضانے کہا کہ پچھلے سال گرمی کے موسم میں کراچی دوہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں اس مرتبہ بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ اس سا ل بھی سخت گرمی اور ھیٹ اسٹروک کے امکانات ہیں،اگر حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے فوری اقدامات نہیں کئے گئے اور پچھلے سال کی طرح سے صورتحال پیدا ہوئی تو مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف عوامی سطح پر سخت احتجاج اور مزاحمت کرے گی اس سلسلے میں سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرلے،مسلم لیگ ن کراچی کے جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کی جانب سے سخت گرمی اور ھیٹ اسٹروک سے آگاہی اور شعور کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،اس کے حوالے سے کراچی کے تمام اضلاع میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے لوگ اور مسلم لیگ ن کے کارکن ان کیمپوں میں عوام کے مدد کے لئے بیٹھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.