عدالت نے انسپکٹر سمیت 5پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ، لیاری گینگ وار کے امین بلیدی اور رمضان عرف رمضانی کے خلاف کیس کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت پر تینوں ملزمان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر حملہ نہیں کیا، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ شاہ جہان بلوچ کا مقف تھا کہ جب واقعہ ہوا وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایم این اے شاہ جہان بلوچ اور دیگر ملزمان پر 5 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں کلا کوٹ پولیس نے 2012 میں مقدمہ درج کیا تھا۔