پیپلز پارٹی بھانت بھانت کی بولیا بول رہی ہے ، عمران کے کچھ ہاتھ نہ آئیگا، خواجہ سعد رفیق
اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کا سہارا لیکر حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کی لوٹ مار نے ملک دیوالیہ کر دیا، عمران کی دھرنا سیاست سے ملک کی بدنامی اورساکھ خراب ہوئی،وفاقی وزیرریلوے کاساہیوال ریلوے سٹیشن پراجتماع سے خطاب
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:45
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے انرجی سیکٹر میں میں نمایا ں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دہشت گردی کا منظم طریقہ سے خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کوششیں کر کے دہشت گردی پر قابوپا لیا ہے اور مزید کامیابیاں دیکھ کر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور اپوزیشن کی کئی جماعتیں پاناما لیکس کا سہارا لیکر حکومت کے خلاف منفی پروپیگینڈا کر رہی ہیں انہوں نے ریلوے اسٹیشن ساہیوال پر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران عمران خاں کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت نے حالات درست کر دیے اور بلوچستان میں بھی امن قائم کر دیا گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بھانت بھانت کی بولیا بول رہی ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا نظر آتی ہیں اور اعتزاز احسن اپنی بولی بول رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کسی اور لائن پر چل رہے ہیں حالانکہ پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں ملک کی حالت تباہ ہو گئی تھی اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک دوالیہ ہو کر رہ گیا تھا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.