کوئٹہ،جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اکیڈمک اورینٹیشن سیمینار

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام اکیڈمک اورینٹیشن سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔جس میں ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، 36مختلف شعبہ جات کے نئے اسکالرز نے شرکت کی، سیمینار کا مقصد جامعہ میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نئے اسکالرز کو خوش آمدید سمیت تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع، معلومات اور طریقہ کار مہیا کرنا تھا۔

وائس چانسلر نے سیمینار کو اسکالرز کے لئے اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور یہ خوش آئند امر ہے کہ بڑی تعداد میں اسکالرز ان مواقع سے استفادہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ تعلیمی زرائع تبدیل ہوچکے ہیں۔ آج ماسٹر ڈگری تک تعلیم محدود نہیں بلکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی ڈگری کو اہمیت دی جاتی ہے۔

جبکہ اسکالرز یہاں سے فارغ ہوکر اسکول، کالج اور دیگر اداروں میں خدمت سرانجام دیں گے تو یقیناُُ صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری اور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ ہم اوپر کی سطح سے نچلے سطح کو بہتر انسانی وسائل مہیا کررہے ہیں کیونکہ جامعہ بلوچستان ایک نرسری کی مانند ہے جس کی پیداوار دیگر اداروں کی ضرورتوں کو پورا کررہی ہے اور اعلیٰ تعلیمی ادارون کا مقصد ہی یہی ہے کیونکہ بڑی بلڈنگ بنانے سے نہیں بلکہ بہترین اساتذہ اور تحقیقی سرگرمیوں سے تعلیمی ترقی پروان چڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ پی ایچ ڈی اور ایم اسکالرز کو خوش آمد کیا جارہا ہے۔ انہیں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جارہی ہیں۔ کیونکہ ماضی کی نسبت آج جامعہ مختلف اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ مالی حوالے سے جامعہ پائیداور اور مستحکم ہے اور جس کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت گورنر بلوچستان کافی اہم تعاون رہا ہے ۔ جامعہ کے تمام اسٹیک اولڈرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اس سے قبل سیمینار کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے سیمنار کے آغاز و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کا دورانیہ کورس ورک منتخب موضوعات اور امتحانات کے طریقہ کار پر تفصیلی لیکچراور معلومات مہیا کئے۔