چحکومت اپنی آئینی و قانونی مدت پوری کرے گی، شازیہ طارق
جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازششیں ناکام بنائیں گے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت پوری کرے گی،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازششیں ناکام بنائیں گے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے جلد ایشیاء کا ٹائیگر ہو گا،عمران خان پارٹی اختلافات کو چھپانے کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں،شریف برادران کی محنت سے ملکی معیشت میں استحقام آیا ہے ،پاناما لیکس کا سہارا لے کر اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کا نقصان پہنچانے کی پلاننگ کررہی ہیں،پاکستان کی عوام وزیر اعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک عدم استحقام اور انتشار کی فضاء پھیلانے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے،انہوں نے مزید کہاوزیر اعظم نواز شریف کے مضبوط مشکل فیصلوں کی بدولت کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے،2013کے عوام کے درست فیصلے کی وجہ سے ملک اندھیروں سے باہر نکلا ہے ،پاکستان کی خوشحالی کی دشمن قوتیں پھر سر اٹھا رہی ہیں اور ملک کو دوبارہ دس سال پیچھے لے جانے کی سازششیں تیار کررہی ہیں،حکومتی کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر قیمت میں اضافہ ہوا اور معیشت پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ چکے ہیں ،ملک میں دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،انہوں نے مزید کہا عمران خان نے شوکت خاتم میں خیرات میں دیا پیسہ ہضم کیا اس کا بھی احتساب ہو نا چاہیے مفت علاج کے نام پر غریبوں کو لوٹا جارہا ہے وہاں مریضوں کو مہنوں کا وقت دیا جاتا اتنی دیر میں مریض دم توڑ جاتا ہے عمران خان کے نذدیک یہی تبدیلی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.