لوئر سندھ میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی کی تعیناتی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 22:40

لوئر سندھ میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی کی تعیناتی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) لوئر سندھ میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی کی تعیناتی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں پولیس کے محکمے میں اعلی عہدوں پر خواتین افسران بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میں تو خاتون پولیس افسران مرد پولیس افسران کے شانہ بشانہ کام کرت دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم دیہی سندھ میں ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔ اب سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لوئر سندھ کے علاقے میں ایک خاتون اے ایس پی کی تعیناتی ہوئی ہے۔ یہ اعزاز خاتون پولیس افسر اے ایس پی سوہائی تالپور کو حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :