تین موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:27

دیپالپور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) تین موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک 19/GBکا رہائشی نوجوان اشفاق ولد اکرم موٹرسائیکل پر گاؤں سے باہر آیا تو دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جبکہ تیز رفتاری کے باعث اس کا موٹرسائیکل بھی ان سے ٹکرا گیا جس کے نیتجہ میں وہ جا ں بحق ہو گیا۔