چچا کے انتقال کی خبر سن کر بھتیجا بھی چل بسا

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:26

چنیوٹ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء )چچا کے انتقال کی خبر سنتے ہی بھتیجا بھی چل بسا، بتایا گیا ہے کہ سلوترانوالا کا رہائشی مما ولد مراد گزشتہ روز علالت کے بعد انتقال کرگیا جس کی خبر اس کے بھتیجے محمد اسلم ولد ملا قوم چھجو تک پہنچی تو وہ صدمہ برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا جس سے علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔