پنجابی، بلوچ ،پختون و سندھی بھائی بھائی ہیں، عمر خان

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:24

چنیوٹ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) پاکستان میں رہنے والے سب برابر اور سب کے حقوق یکساں ہیں ، پنجابی، بلوچ ،پختون و سندھی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب صدر پنجاب عوامی نیشنل پارٹی الحاج عمر خان و ضلعی صدر حاجی عجب خان کے علاوہ دیگرمقررین نے چنیوٹ میں پی پی 74 جھوک موڑ پر نئے آفس کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا، اب اسکی حفاظت کیلئے ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سید کمال شاہ،حاجی ایاز خان ترین،پی ایس ایف کے صدر گل خان،صوبیدار خان ، سعید خان،مختار خان بلوچ،دلاور خان بلوچ، افسر خان، عبدالرحمن خان و دیگر نے مقامی ایم پی اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

16 اپریل۔2016ء 74سے مطالبہ کیا کہ چک نمبر 130تا چک 134تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گرد و غبار کی وجہ سے لوگ سانس و دیگر بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دہی روڑپروگرام کے تحت بنوایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :