کراچی، صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرری کے احکامات جاری

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) حکومت سندھ نے ہفتہ کے روز صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سرکاری زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ ایڈیشنل کمشنر ٹو سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کو ڈی سی سکھر تعینات کیا گیا ہے جبکہ عمران عطا سومرو کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریں وے بحالی کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد کو ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اضافہ چارج بھی دے دیا گیا ہے اورمینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ روشن علی شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ معذول کئے جانے والے ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی کو قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کی مخالفت کی وجہ سے ہٹایا گیا جن کا تعلق خود بھی سکھر سے ہے اور ان کی خوشنودی کے بغیر کسی بھی سرکاری افسر کا اپنے منصب پر رہنا دشوار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :