ہیٹ ویو وکے خدشہ کے پیش نظر پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس

اجلاس میں شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے افسران پر زور دیا گیا، فاروق ستار نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی میں ہیٹ ویوو(شدید گرمی کی لہر) کے خدشہ کے پیش نظر پانی کے بحران سے مشترکہ طورپر نمٹنے کے لئے متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر محمد فاروق ستار اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مزمل قریشی ، ندیم راضی ، خالد احمد ، سیف الدین خالد ، وسیم قریشی ، شازیہ جاوید ،جمال احمد ، ریحان ظفر، طاہر قریشی نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرہ منتخب بلدیاتی نمائندوں واٹربورڈ افسران کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور ضلعی سطح کے تمام افسران کو منتخب نمائندوں پر زور دیا گیا جبکہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے حب ڈیم اور ڈملوٹی کے کنوں سے پانی کالنے کی منظوری دی یقناً ان منصوبوں کی جلد منظوری اور فنڈز کی جلد فراہمی سے شہریوں کو درپیش مسائل میں کافی کمی ہوگی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بلالحاظ رنگ نسل برادری و سیاسی وابستگی پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں موسم گرما خصوصاً ہیٹ ویووز(شدید گرمی کی لہر) کے دوران کراچی کے آخری سرے پرآباد شہریوں تک پانی کی متواتر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں حق پرست قیادت اس ممکنہ آفت سے شہریوں کو بچانے کیلئے میدان عمل میں ہے اور اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہی ہے م متحدہ قومی مومنٹ ، حق پرست قومی صوبائی اور بلدیاتی قیادت متحرک ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت کی جائے گی نہ ہی کسی قسم کی غفلت کی گنجائش ہے ،اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے بھی رابطہ کیا جائے گا جاری ترقیاتی منصوبوں کیلے فنڈز کی فراہمی ممکن بناکر ہم شہریوں کی مشکلات میں کمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ،دیگر سیاسی جماعتیں سماجی ادارے اور تنظیمیں تعاون کریں بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ، فاروق ستار نے کہا کہ جلد ہی وسیم اختر اور ارشد وہر ہ نامزد میئر اور ڈپٹی مئیر سے میئر و ڈپٹی میئر کراچی ہو جائیں گے ،سپریم کورٹ سے مقدمہ جیتنے کے بعد توقع ہے کے جلد میئر و ڈپٹی مئیر کا انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اس دفعہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک کی شدت پچلے سے کئی گنا زیادہ ہوگی لہٰذا حق پرست منتخب قیادت شہریوں کو اس آفت سے بچانے کیلئے میدان عمل میں ہے ہم نے اس سلسلے میں واٹربورڈ کے الیکٹرک نادرہ سمیت دیگر اداروں سے اجلاس کئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ شہرویوں کو ہیٹ اسٹروک کے دوران پانی و بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آئے اور پچھلے سال ہونے والے جانی نقصان سے اس سال بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ پانی کی ترسیل تقسیم کے نظام کاجائزہ لیا ہے اور واٹربورڈ حکام کے بہانے بھی سنے ہیں اور مسائل بھی ان کے مسائل کا ہم خاتمہ کریں گے بہانے یہ خود ختم کردیں انہوں نے ایم ڈی واٹربورڈ سے کہا کہ شہر کے آخری سرے پر آباد علاقے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں واٹربورڈ ناجائز کنکشن ، پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اس ضمن میں ہم ان کی بھر پور مدد اور تعاون کریں اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بھی بات چیت کرکے آپس میں ربط قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت ہے اور کثیر المنزلہ عمارتیں بغیر منصوبہ بندی اور اجازت کے تعمیر کی جارہی ہیں حق پرست قیادت اس سلسلے میں آباد سے رابطہ کرکے انہیں شہر میں پانی کی قلت کی شدت سے آگاہ کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر شہر میں پانی کی مسلسل اور منصفانہ تقسیم ممکن نہیں ہوئی تو یہاں فسادات کا خدشہ ہے جو خدانخواستہ لسانی فسادات میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے ہم لیاری رنچھوڑلائین، کیماڑی ،بلدیہ ،منظور کالونی سمیت شہر کے تمام علاقوں کے مکینوں تک پانی کی فراہمی ممکن بنانا چاہتے ہیں اس موقع پر کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ شہر اور شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے ہم اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کریں گے اور نہ کسی کی کوتاہی برداشت کی جائے گی شہر پانی کی قلت کا شکار ہے ، شہر کو پانی کی فراہمی کیلئے جاری منصوبے سمیت دیگر پر کام کی رفتار پر نظر رکھی جائے گی اور اس کی وقت پر تکمیل کو ہر صورت ممکن بنانے کیلئے ہم اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں گے تاکہ شہریوں کو پانی کی قلت سے جلد از جلد نجات ملے انہوں نے کہا کہ شہری گرمی کے شدید موسم میں پانی سے محروم رہیں یہ کوئی برداشت نہیں کرسکتا ہم واٹربورڈ کے پیچیدہ نظام فراہمی آب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں توقع ہے کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے بعد کراچی کے باشندوں کو پانی پہلے سے زیادہ مقدار میں ملنے لگے گا،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا کہ واٹربورڈ فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل میں عوام کے منتخب نمائندوں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے حکومت سندھ نے کے فور منصوبہ آب رسانی کیلئے فنڈ جاری کردیئے ہیں اس منصوبہ کیلئے ایف ڈبلیو او کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ایف ڈبلیو او حکام نے یقین دلایا ہے کہ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا تاہم قانونی تقاضے SPPRAکے تحت آئندہ 15دنوں میں مکمل کرلئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی دلچسپی سے حب ڈیم اور ڈملوٹی کنوؤں سے 50ملین گیلن پانی کی فراہمی کیلے فنڈ کے اجراء کے بعد یہ کام جلد مکمل کرلیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیربلدیات جام خان شورو کی خصوصی ہدایت پر عوامی نمائندوں سے مختلف علاقوں کے پانی کے مسائل کے سلسلہ میں اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پانی کی تقسیم کے منصفانہ نظام کو بہتر سے بہتر بنایاجائے۔