جماعت اسلامی انتخابی کرپشن کے خلاف بھی بھر پور مہم چلائے گی،حافظ نعیم الرحمن

شفاف لسٹوں کی تیاری کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امراء کا اہم اجلا س امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی صدارت میں ادارہ نورحق میں ہوا۔اجلاس میں ووٹرلسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انتخابی کرپشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرنے دیا جائے گا،شفاف لسٹوں کی تیاری کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں منعم ظفر،عبدالرزاق خان،محمد اسلام،یونس بارائی،حافظ عبد الواحد شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں جس بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگی کی گئی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، جعلی انتخابی فہرستوں کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاکھوں ووٹرز کے نام غلط ایڈریس پر ڈالے گئے ۔

جب کہ 9 لاکھ ووٹرز خیبرپختونخواہ‘ فاٹا‘ بلوچستان‘ پنجاب اور اندرون سندھ منتقل کردئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل کو ایک سیاسی جماعت نے مکمل طورپر یرغمال بنالیا ہے اور اپنے مخالف جماعتوں کے24 لاکھ ووٹروں کے نام فہرستوں سے نکال کر دوسرے شہروں اورصوبوں اور یوسیز میں ڈال دئیے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا اندازہ اس امرسے لگایا جاسکتاہے کہ 15لاکھ ووٹرز کے نام غلط ایڈریس پر ڈال دیے گئے۔

جب کہ 9 لاکھ ووٹرز خیبرپختونخواہ‘ فاٹا‘ بلوچستان‘ پنجاب اور اندرون سندھ منتقل کردئیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں ہونے والی کرپشن عوام کے جمہوری حق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے،اس کرپشن کے خلاف بھی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :