کراچی : فاروق ستار کی وفد کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی ، کراچی میں پانی کی تقسیم منصفانہ کی جائے پانی کے مسئلے پرفسادات کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا ۔تفصیلات کیمطابق کراچی میں پانی کی قلت اور شدید گرمی کی پیش گوئی کیبعد ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے ارکان پارلیمنٹ اورنامزد میئرکراچی وسیم اختر کیساتھ ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مصباح الدین فرید نے ایم کیوایم رہنماں کو تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے ۔فاروق ستار نے کے فوراور دیگر منصوبوں کو کراچی کے لئے ضروری قراردیا اور کہا کہ پانی کے مسئلے پرلسانی فسادات کو بھی ناکام بنا نا ہوگا ۔ایم کیوایم وفد کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کے موقع پر واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کیا مظاہرین نے ہائیڈرنٹ کے ٹھیکداری نظام کے خلاف نعرے بازی کی اور ہائیڈرینٹ کو رینجرز کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :