کراچی،گلشن اقبال مدینہ کالونی سے مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال مدینہ کالونی سے مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گلشن اقبال سے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ملزم قادر تحریک طالبان شیر خان گروپ کیلئے چندا جمع کرکے افغانستان بھیجتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم امین ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خراسانی کے بیٹے کی ٹال پر ملازم تھا جس کا تعلق تحریک طالبان خراسانی گروپ سے ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ ملزم خالد انٹرنیٹ پر داعش کی تشہیری مہم چلارہا تھا ۔ ملزم احمد شاہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالولی کا پھوپھا تھا اور آل صافی مہمند اتحاد سے بھی وابستہ رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، دستی بم اور دو ڈیٹونیٹر ملے۔