چوہنگ پولیس نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 06بکیئے گرفتار کر لئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) چوہنگ پولیس نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 06بکیئے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے40 وی فون وپی ٹی سی ایل سیٹ،02 ٹیلی فون ایکسچینجز، 02 لیپ ٹاپ، 01 ایل سی ڈی، 01 ٹیپ ریکارڈر و دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پر ایس پی صدر فیصل مختار کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر چٹھہ نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 06بکیوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتارملزمان میں رضوان، عمیر زاہد، سلطان، ذیشان، ولید اور عارف سعید شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 40وی فون و پی ٹی سی ایل سیٹ،02 ٹیلی فون ایکسچینج، 02 لیپ ٹاپ، 01 ایل سی ڈی، 01 ٹیپ ریکارڈر و دیگر سامان قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی صدر فیصل مختار نے ایس ایچ اوچوہنگ محمد ناصر چٹھہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :