پنجاب میں کر پشن کے ’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے ‘چوہدری محمدسرور
(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا،کر پشن کیخلاف تحر یک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے
ہفتہ 16 اپریل 2016 21:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) تحریک انصاف پنجاب کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں کر پشن کے’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے ،(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا،کر پشن کی وجہ سے جمہو ریت پر’’ ہچکولے ‘‘کھاتی ہے ،پیپلزپارٹی سمیت جو بھی سامنے یا خفیہ طر یقے سے حکومت کا ساتھ دینے کی غلطی کر یگا سیاسی موت مر جائیگا ،کر پشن کیخلاف تحر یک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے،تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یے کی سیاست کرتی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالیمار ٹاؤن میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں حکمرانوں نے پو لیس جیسے ادارے کو بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ کر دیا ہے اور آج یہی وجہ ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف بھی کاروائی کیلئے حکومت کو دیگر اداروں کو مدد کیلئے بلانا پڑ ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب میں پو لیس سمیت دیگر ادارے غیر سیاسی نہیں ہوں گے اس وقت تک ان اداروں کی مضبوط اور بہتر انداز میں کام کر نا ممکن نہیں ہوسکے گا ۔
انہوں کہا کہ پاک افواج اور رینجرز کا جنوبی پنجاب میں دہشتگرد اور ڈکیت چھوٹو گینگ کے خلاف آپر یشن قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس سے وہاں کے عوام کو سکون ملے سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی کاروائیاں کر نا ضروری ہیں اور پنجاب میں نیب سمیت دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی بلا تفر یق فوری آپر یشن شروع کر یں تاکہ قوم کو کر پشن کے اس کینسر سے بھی نجات دلائی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.