ڈاکٹر عاصم کیس ، انیس قائم خانی کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں انیس قائم خانی کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی مصطفی کمال کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ، انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری دائر کی ، انیس قائم خانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی دہشت گرد کے علاج کے لئے ڈاکٹر عاصم حسین کو فون نہیں کیا ۔

انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ وہ مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ، اس لیے ان کی عبوری ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے انیس قائم خانی کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ بینک بند ہونے کی وجہ سے وہ سیونگ سرٹیفکیٹ بنوا نہیں سکے ، اگر عدالت کہے تو نقد رقم جمع کرا دیتے ہیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ زر ضمانت بھی 18 اپریل کو ہی جمع کرا دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :