ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے کی شدید مذمت

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا یہ بنیادی آئینی حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے متعلق معاملات سے آگاہ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نمائندوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات کو دوبارہ اپنی ویب سائٹ پر نمایاں انداز میں درج ہونی چاہئیں ،انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام کرپشن کو مزید فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

الیکشن کمیشن کا یہ فرض ہے کہ وہ کرپشن اور کمیشن کلچر کو روکنے کیلئے مناسب آئینی اقدامات اٹھائے جن میں سرفہرست ممبران کے اثاثوں کا مکمل ڈیٹا عوام کو فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سراسر آئین کے منافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :