وزیراعلی پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو وزیراعلی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی۔سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ آفس کو درخواست پر اعتراض لگانے کا اختیار نہیں ۔

(جاری ہے)

چنانچہ درخواست سماعت کیلئے پیش کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں اور عدالت نے منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں پر عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے لیکن وزیراعلی پنجاب نے زیر سماعت معاملے پر تقاریر کیں جو توہین عدالت کے مترادف ہیں۔لہٰذاوزیر اعلی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :