وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت لاز ریویو کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں قائم کردہ انکوائری کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنسز کو حتمی شکل دی گئی،انکوائری کمیشن میں شامل کرنے کیلئے پیشہ ور افراد کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:14

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں (لاز ریویو) قوانین پر نظرثانی کی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ان قوانین پر تفصیل سے بحث کی گئی جسے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ التوا میں پڑی دیگر قانون سازیوں سے متعلق تجاویز بھی زیربحث آئیں اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں قائم کردہ انکوائری کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی آر اوز) پر بھی بحث ہوئی اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔ کمیٹی کے اجلاس میں انکوائری کمیشن میں شامل کرنے کیلئے پیشہ ور افراد کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا۔ وزیر قانون و انصاف زاہد حامد، وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشا رحمان، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :