امریکی صدر کی ننھے بچے کیساتھ کرالنگ ریس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا،فیس بک پر زکر برگ سمیت لاکھوں لوگوں نے تصویر لائیک کی

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:07

امریکی صدر کی ننھے بچے کیساتھ کرالنگ ریس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا،فیس ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امریکا کے صدر براک اوباما نے ننھے بچے کے ساتھ کرالنگ ریس کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تصویر وائٹ ہاس کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی جسے مارک زکربرگ سمیت لاکھوں افراد لائک اور ہزاروں بار شیئر کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو گرافر پیٹے سوزا کی کھینچی گئی اس تصویر میں کلاڈیا موسر نامی یہ بچی وائٹ ہاؤس کے کارپٹ پر اوندھی لیٹ کر دونوں ہاتھوں سے فرش کو پیٹ رہی ہے، جبکہ امریکا کے صدر براک اوباما بے بسی سے اسے دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدور اپنے دفاتر میں مختلف اقسام کے لوگوں سے ملاقات کرتے رہتے ہیں، اور وائیٹ ہائوس کا سوشل میڈیا سیل انتہائی بھرپور طریقے سے ان ملاقاتوں کو سوشل میڈیا پر عوام کے سامنے لاتے رہتے ہیں، تاکہ عوام کو اپنے صدور کی تفصیلات سے آگاہ رہیں.

متعلقہ عنوان :