لورالائی میں معذور افراد کو مصنوعی عضاء لگانے کیلئے 6روزہ کیمپ ڈویژنل ہسپتال میں لگایا گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) ضلع لورالائی میں بی آر ایس پی نے این آر ایس پی کے تعاون سے معذور افراد کو مصنوعی عضاء لگانے کے لئے 6روزہ کیمپ ڈویژنل ہسپتال لورالائی کے اسپیشل وارڈ میں لگایا گیا ہے جسمیں NRSP اسلام آباد کے ڈاکٹرز نے لورالائی اور گردونواح کے معذورافراد کو مصنوعی عضاء لگائیں گے اس موقع پے ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی اور ڈسٹرکٹ چیرمین شمس حمزہ زئی نے کیمپ کا دورا کیا ڈاکٹروں نے انکو بریفنگ دی انہوں نے معذور افراد سے بھی ملاقات کی اس موقع پے انہوں نے NRSP اور BRSPکی معذوروں کے لئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا اس مصنوعی عضاء لگانے سے معذوروں کی پریشانیوں کا مداوا ہو گا اور وہ خود چل پھر سکیں گے اور اپنے چھوٹے موٹے کام خود کر سکیں گے انہوں نے کہا ہمارہ علاقہ بہت پسماندہ اور غریب ہے یہاں کے لوگ اتنی اسطاعت نہی رکھتے کہ کویئٹہ یا آسلام آباد جا کے مصنوعی عضاء لگا سکیں ڈسٹرکٹ چیرمین نے کہاہمارے علاقے میں ہیپاٹاٹس کے بھی ہزاروں مریض ہیں اگر اسکے لئے بھی کوئی NGO کام کرے گی تو اسکو بھی ہم حوش آمدید کہیں گے

متعلقہ عنوان :