ناموس رسالتؐ قانون میں کسی صورت بھی ترمیم نہیں کرنے دی جائیگی ‘مولانا قاری محمد رفیق وجھوی

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی راہنما مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ قانون میں کسی صورت بھی ترمیم نہیں کرنے دی جائے گی ، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں انٹر نیشنل ختم نبوت کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی کامیاب ختم نبوت کا نفرنس سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں مدد ملے گی اور اس سے قیام امن ، فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن ارتدادی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔