Live Updates

قبرستانوں میں جادو ٹونے کیلئے مردوں کے مختلف اعضاء کی فروخت کے مکروہ دھندے کا انکشاف

گورکن مافیا لاشوں کو نکال کرجادو ٹونا کرنے والوں کو مُردوں کے بال ،ناخن اور دیگر اعضا فروخت کرتا ہے

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:54

قبرستانوں میں جادو ٹونے کیلئے مردوں کے مختلف اعضاء کی فروخت کے مکروہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) قبرستانوں میں جادو ٹونے کیلئے مردوں کے مختلف اعضاء کی فروخت کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت دیگر علاقوں کے قبرستانوں میں سے لاشیں نکال کر انکے اعضا کو فروخت کیا جارہا ہے۔گورکن مافیا لاشوں کو نکال کرجادو ٹونا کرنے والوں کو مُردوں کے بال ،ناخن اور دیگر اعضا فروخت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اس پیشے سے وابستہ درندہ صفت تاجروں سے ہونے والی بات چیت بھی دکھائی گئی ہے جس میں وہ ڈھٹائی کیساتھ خریدوفروخت کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ مُردوں کو قبروں سے نکالنے سے پہلے ہم اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کوئی ہمیں دیکھ نہ لے ۔رپورٹ میں قبرستانوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے تاکہ جن کے پیارے وہاں دفن ہیں انہیں جذباتی اذیت نہ پہنچے۔البتہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ مکروہ دھندہ تقریباًہر دوسرے قبرستان میں ہو رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات