پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے شاہ محمو دقریشی کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی منظوری کے بعد پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے شاہ محمو دقریشی کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی کمیٹی پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں اسد عمر،ڈاکٹر عارف علوی،نجیب ہارون ، عمران اسماعیل ، نادر لغاری ، علی زیدی ، لال چاند ملہی ،سردار یار محمد رند ، قاسم سوری ، ہمایوں جوگزئی ، شاہ فرمان ، فضل محمد خان ، علی اصغر خان ، شبلی فراز ، چوہدری محمد سرور ، شفقت محمود ، میاں محمود الرشید ، اعجاز احمد چوہدری ، رائے عزیز اﷲ ، ڈاکٹر شیری مزاری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، منزہ حسن ، سیدہ سلونی بخاری ، سیف اﷲ نیازی ، عبدالعلیم خان ور ولید اقبال شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :