لاہور،شہر کی اہم شاہراؤں اور چھوٹے بڑے روڈز پر گڑھے پُر کرنے کیلئے پیچ ورک کا کام شروع کر دیا گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراؤں اور چھوٹے بڑے روڈز پر گڑھے پُر کرنے کے لیے پیچ ورک کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں پیچ ورک کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرزاپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز کی حدود میں واقع اہم شاہراؤں اور چھوٹے بڑے روڈ زپر جاری پیچ ورک کے کاموں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی او آفس میں ارسال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :