لاہور، ڈی سی او کیپٹن (ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر کے مختلف حصوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نئے گراؤنڈز بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر کے مختلف حصوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نئے گراؤنڈز بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او فنانس، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، بلڈنگز، ورکس اینڈ سروسز اور سپورٹس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں نشاندہی شدہ جگہوں کے بارے میں ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دی۔

اے سی( رائے ونڈ) نے ویلینشیا ٹاؤن کے قریب جگہ کے بارے میں ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دی۔ اسطرح اے سی( سٹی) عاصم سلیم نے رکھ پڑاؤ، سگیاں موضع گنج کلاں،سگیاں مسجد روڈ، رکھ شاہدرہ ، شام نگر راج گڑھ، لیک روڈ چوبرجی، سبزہ زار لیاقت چوک ، مون مارکیٹ (نواں کوٹ) شاہ پور /خان پور ، ای ایم ای سوسائٹی، نیاز بیگ میں سپورٹس گراؤنڈز کے لئے جگہوں کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

اسطرح اے سی (شالیمار) ارشد بھٹی نے محمود بھٹی روڈ پر جگہ کی نشاندہی کی۔اے سی (کینٹ) نے گوہاوا اور نہست میں جگہ کی نشاندہی کی۔ ڈی سی او لاہور نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو کہا کہ علاقے جو رہ گئے ہیں ان میں بھی فوری طور پر جگہ کی نشاندہی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا ایل ڈی اے سپو رٹس کلب کی طرز کا نقشہ بنایا جائے اور سائیڈز کو وزٹ کریں ایک ہفتہ تک اس کی رپورٹ جمع کر وائیں تا کہ ان کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی جائے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ شہر میں نئے سپورٹس گراؤنڈز کی بدولت عوام الناس کو کھیلوں کے لئے زبردست فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :