متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شب معراج کی چھٹی 4 مئی کی بجائے 5 مئی کو دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 20:28

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شب معراج کی چھٹی 4 مئی کی بجائے 5 مئی کو ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شب معراج کی چھٹی 4 مئی کی بجائے 5 مئی کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شب معراج اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو بروز بدھ منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تاہم اس موقع پر اماراتی حکومت کی جانب سے 4 مئی کی بجائے 5 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عام تعطیل کا اعلان تمام سرکاری اور نجی اداروں کیلئے کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے شب معراج کی تعطیل 4 مئی کی بجائے 5 مئی کو دینے کا فیصلہ 6 اور 7 مئی کو آنے والی ہفتہ وار تعطیلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔