وفاقی پولیس کی کارروائی،6اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار

قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اورما ل مسروقہ اور بر آمد،مقدمات درج

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:13

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کو 6اشتہاری مجرمان سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اورما ل مسروقہ اور بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم وصیب عبا سی کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے دوران گشت ملزم کا شف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم محمد عمر ان کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مجرمان اشتہاری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تھا نہ نیلو ر پولیس نیمقدمہ نمبر134/11بجرم 302/452/109/148/149 ت پ میں گرفتار ملزم اشتہاری سہیل احمد بریمانڈ جسمانی کے انکشاف پر کاشنکوف معہ 10روند برآمد ہوئے ۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے تین مجرمان اشتہا ری ، آ صف عرف مٹھو ، زمر د خا ن اور محمدشاہد کو گرفتار کیا اسی طر ح تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے محمد مہتا ب اور تھا نہ رمنا پولیس خر م شہر اد کو گرفتار کر لیاہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ او ز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں مشکوک و مشتبہ عنا صر کی کڑ ی نگر انی کر یں ،شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :