جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے بینک آف خیبر کے ایم ڈی کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

بینک آف خیبر کے ایم ڈی نے اختیارات سے تجاوز کیا، اشتہارات تحریک انصاف ،جماعت اسلامی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، مشتاق احمد

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد نے بینک آف خیبر کے ایم ڈی کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ بینک کے ایم ڈی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اندورنی کرپشن کو چھپانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔بینک آف خیبر کی جانب سے الزامات کے بعد مرکز اسلامی میں ہنگامی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد کا کہنا تھا بینک آف خیبر کے ایم ڈی نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ،اصل وجوہات یہ ہیں کہ بینک آف خیبرکو اسلامی بینکنگ نظام پر ڈالنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا،بینک آف خیبر کے ایم ڈی نے اختیارات سے تجاوز کیا ،ایم ڈی کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالت سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہا کہ ایم ڈی خیبر بینک کی تعیناتی احتساب میں چیلنج ہے،قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت سے رجوع کریں گے،وزیر اعلیٰ کی ایک کمیٹی میں ایم ڈی کی تعیناتی غیر قانونی ہے،فوری ہٹایا جائے ۔

(جاری ہے)

اشتہارتحریک انصاف اورجماعت اسلامی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید الزامات کے جواب پر کہنا تھا کہ بینک کی بہتری کے لیے کام جاری ہے ،اندورنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا،اشتہار کی مد میں سرکاری پیسہ خرچ کیا گیاجس کی انکوائری کی جائیگی۔