بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پی پی کی انتخابی مہم کا آغاز 24اپریل کو ایم این اے فریال تالپر،قمرزمان کائرہ،شیری رحمان کریں گی

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی پی کی انتخابی مہم کا آغاز 24اپریل کو ایم این اے فریال تالپر،قمرزمان کائرہ،شیری رحمان کریں گی جبکہ30اپریل کو میرپور میں ہونے والے جلسہ عام سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔بلاول بھٹو آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کو دورہ بھی کرینگے اور پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے ان کا آزاد کشمیر میں قیام 5روز پر مشتمل ہوگا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اس سلسلے میں ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔