ایف سی کی لورالائی ‘دکی ‘ہرنائی ،چماؤلنگ میں شروع دوستی مہم سے ہزاروں طلباء استفادہ حاصل کررہے ہیں ،قبائلی معتبرین لورالائی

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) لورالائی کے قبائلی معتبرین سردار جعفرخان کدیزئی اور دیگر نے کہاکہ ایف سی نے لورالائی ‘دکی ‘ہرنائی اور چماؤلنگ میں تعلیم دوستی کی جو مہم شروع کی ہے اس سے ہزاروں طلباء استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ایک طرف طلباء ایف سی کے زیر اہتمام چلنے والی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب بچوں کو ایف سی کی جانب سے وظیفہ بھی دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر اسی طرح تعلیم دوستی جاری رہی تو آنے والے وقت میں بلوچستان کے بچے دیگر صوبوں کے برابر لانے میں پیش رفت ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن‘متعلقہ کمانڈنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات پرقابوپانے کے ساتھ تعلیم کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہے ہرنائی ‘دکی اور چماؤلنگ میں تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے جو کام کیے اس سے عوام استفادہ حاصل کررہی ہے اگر ایف سی کی جانب سے اسی طرح تعلیم دوستی پر توجہ دی گئی تو آنے والے وقت میں بلوچستان کے بچے دیگر صوبوں کے بچوں کے برابر ہو نگے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایف سی بلوچستان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کیخلاف جو کارروائی شروع کی ہے اس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں اسی طرح ایف سی نے ہرنائی‘دکی‘چماؤلنگ ‘کھوسٹ ‘پنجگور اور دیگر علاقوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات شروع کیے اس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :