چارسدہ، نستہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،27مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد، مقدمات درج

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:02

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) نستہ میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں ایک اشتہاری اور دو غیر ملکی بھی شامل ہیں، ملزمان سے 15پستول،6رائفل ،1کلوشنکوف ،سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نستہ تیمور سلیم خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ نستہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔

اپریشن کے دوران 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ سرچ اپریشن کے دوران اشتہاری مجرم اور غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ دوران اپریشن گرفتار افراد کے قبضہ سے 15پستول،6رائفل ،1کلوشنکوف اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ تھانہ نستہ کے ایس ایچ او تیمور سلیم خان نے اس حوالے سے میڈیاکو امن کی قیام اور جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی تک اپریشن جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمائدین علاقہ نے سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن میں کامیابی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :